رؤف صدیقی اور دیگر کےخلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ

کراچی:(14 مارچ 2019)محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری میں نیب نے ایم کیوایم رہنما روف صدیقی اور دیگر کو ملزم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی، جہاں نیب نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو ملزم نامزد کیا۔

پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہورہا ہے۔ رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا ہے۔

جس پر عدالت نے ریفرنس دائر کرکے دو مئی تک رپورٹ طلب کرلی ہے، واضح رہے کہ نیب کے مطابق رؤف صدیقی کیخلاف اپنے دور وزارت میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔


Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *