امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے –

اپپا ایلیوز کے پاس پیدائش کی سند نہیں، عمر کی تصدیق ان کے اپنے دعووں کے تحت سفری دستاویز میں درج کی گئی

اٹلانٹا : امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے،  اس سے قبل یہ اعزاز جاپان کے 116 سالہ جیروئے کیمیورا کے پاس تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نژاد جارجیا کے رہائشی اپپاز ایلیو123سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے 8 بچے ہیں جب کہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 35 ہے جب کہ پڑ پوتوں کی تعداد 25ہے۔

اپپا ایلیوز کے پاس پیدائش کی سند نہیں ہے اس لیے عمر کی تصدیق ان کے اپنے دعوؤں کے تحت سفری دستاویز میں درج کی گئی جو کہ126سال بنتی ہے اور اگر یہ درست ہے تو اپپا ایلیوز دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے والے شخص ہیں۔

اپپا ایلیوز نے جنگ عظیم دوم میں بھی حصہ لینے کا دعویٰ کیا تھا، انہوں نے کم عمری میں محنت و مشقت کا آغاز کردیا تھا، کھیتی باڑی کی، ٹریکٹر چلائے اور جنگ میں حصہ بھی لیا۔

وہ مرتے دم تک متحرک اور روز مرہ معمولات زندگی کو نبھا رہے تھے۔ اس سے قبل یہ اعزاز جاپان کے جیروئے کیمیورا کے پاس تھا جنہوں نے116سال54دن کی زندگی پاکر جہان فانی سے کوچ کیا تھا۔

اپپا ایلیوز اپنی طویل عمری کا راز روزانہ11گھنٹے سونے کو کہتے ہیں جب کہ انہوں نے تمام عمر شراب اور تمباکو نوشی نہیں کی۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *