آئے روز ٹرین حادثات، محکمہ ریلوے نے ڈرائیورز کو ذمہ دار قرار دے دیا –

لاہور: محکمہ ریلوے کے حکام نے آئے روز پیش آنے والے ٹرین حادثات کا ذمہ دار ڈرائیورز کو قرار دے دیا۔

ریلوے حکام کی جانب سے والہار پھاٹک کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے کے بعد وضاحت پیش کی گئی جس مٰں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں میں نصب جدید سسٹم سے ڈرائیوروں کی واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں اور ان میں اضافہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے میں ڈرائیورز کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے جب کہ اُن کی ٹریننگ کے لیے ملک میں صرف ایک سیمولیٹر موجود ہے، ہر تین سال بعد ڈرائیورز کی ٹریننگ لازمی ہے البتہ بہت کم ہی ڈرائیور تربیت حاصل کرنے کے لیے لاہور میں واقع والٹن اکیڈمی آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرریلوے شیخ رشید کا اکبرایکسپرس حادثے پر اظہارافسوس

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایک سیمولیٹرپورے پاکستان کے ڈرائیورز کی ٹریننگ کے لیے ناکافی ہے، ذرائع کے مطابق  رواں سال بھی  سیمولیٹر کے لیے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ڈرائیورز کی تربیت کے لیے مزید 2 سیمولیٹرز سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ اگست 2018 سے لے کر گیارہ جولائی تک 79 ٹرین کے حادثات پیش آچکے ہیں، جس میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *