دنیا کی کم عمر خوبصورت ترین بچی کا تعلق کس ملک سے ہے؟ –

بچے تو ویسے بھی خوبصورت ہوتے ہیں البتہ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک بچی ایسی بھی ہے جس نے 6 سال کی عمر میں ساری دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔

روس سے تعلق رکھنے والی ننھی ماڈل کا نام علینا یاکوپووا ہے جو ملک بھر میں ہونے والے بچوں کے ماڈلنگ شوز میں ریمپ پر واک کرتی ہے، ننھی ماڈل کے سوشل میڈیا پر ہزاروں مداح ہیں۔

علینا نے حال ہی میں ایم میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کیا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ ننھی بچی کو دنیا کی خوبصورت ترین بچی قرار دیا گیا البتہ یہ اعزاز کسی باقاعدہ ادارے کی جانب سے نہیں بلکہ اُن کے مداحوں کی طرف سے دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق علینا نے ماڈلنگ کا آغاز چار سال کی عمر میں کیا، ابتدا میں انہیں چھوٹے موٹے پروجیکٹ ملے مگر وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے دیگر آرگنائزرز کی توجہ بھی حاصل کی۔

ننھی ماڈل کی تصاویر میں خود اعتمادی چھلک رہی ہے جبکہ اُن کی مسکراہٹ بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔

علینا اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتی اور وہ تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کے مداح جرمنی، کیلی فورنیا میں بھی موجود ہیں۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *