دوسرا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف

برمنگھم: ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دے دیا، اسٹیو اسمتھ نے 85 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن میں کھیلے جانے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹیم 49 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا، کرس ووکس اور عادل راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں انگلینڈ پر واضح برتری حاصل ہے جہاں انہیں دو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 5 ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ سیمی فائنل میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور 7 فائنلز میں صرف 2 مرتبہ شکست ہوئی۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *