سہیل انور سیال کے دو کزن گرفتار –

سکھر: قومی احتساب بیورو نے سرکاری اراضی فروخت کرنے کے الزام میں پی پی رہنما سہیل انور سیال کے دو قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔

نیب کے مطابق ملزمان ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ ملزمان پر سرکاری زمین فروخت کرنے کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہد سیال اور سعید سیال کے ناموں سے ہوئی۔ علاوہ ازیں سابق تعلقہ ناظم نذیر شیخ ضمانت مسترد ہونے کے بعد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

تینوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ جنگلات کی زمین بلڈر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہوئی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے اُن کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *