مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ –

اسلام آباد : نئے مالی سال2019-20 کے چوتھے ماہ اکتوبر2019کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.52فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی،پیاز ،ایل پی جی ، تازہ دودھ ،ٹماٹر،کیلے ،دال مونگ ،دال ماش، لہسن ، گندم، آٹا، ملک پاؤڈر، خوردنی تیل، بیف،مٹن، ویجی ٹیبل گھی، مسٹرڈ آئل سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آلو، انڈے، گڑ،چینی ،دھی،دال مسور ،چنے کی دال ،سمیت 8اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،بجلی کا بلب ،چائے، روٹی سادہ ،باسمتی چاول،اری چاول ،سرخ مرچ، سگریٹ،نمک ، صابن ، سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.65، 0.59،0.56 اور 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *