وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج قومی ترقیاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی، سیکریٹری خارجہ اورکمانڈرسدرن کمانڈ بھی اجلاس میں موجود تھے.

قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، رزاق داؤد، خسرو بختیار بھی شریک ہوئے. 

کونسل اراکین نےخطے میں پاکستان کے کردار، ترقیاتی امورکا جائزہ لیا، قومی ترقیاتی کونسل کےاجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر تک جاری کیا جائے گا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز  وزیر اعظم کی زیر صدارت  قومی سلامتی کمیٹی اجلاس منعقد ہوا تھا،  جس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔

اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا، پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی، ملکی داخلی سلامتی اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *