وزیر اعظم عمران خان کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات –

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مشاورتی عمل شروع

ریاض: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن اور عالمی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے علاقائی امن کی خاطر خطے میں اختلافات ختم کرنے پر گفتگو کی، اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

مزید تفصیل:  وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

دوسری طرف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مشاورتی عمل شروع ہو گیا ہے، عمران خان پاکستانی وفد جب کہ محمد بن سلمان سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، مشاورتی عمل میں سعودی عرب اور ایران میں جاری تنازعے کے ممکنہ حل پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم ایرانی قیادت سے ملاقاتوں پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اعتماد میں لیں گے۔

قبل ازیں، وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے تو شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض، وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہم راہ ہیں۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *