ویمن کرکٹ کامن ویلتھ گیمز میں شامل، آئی سی سی کی تصدیق –

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کرنے کی تصدیق کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ویمن ٹی ٹوینٹی کامن ویلتھ گیمز 2022 ایونٹ میں دنیا بھر کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے برمنگھم میں ہوں گے جن کی تاریخ اور مقام کا باقاعدہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد ہر پانچ سال بعد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ حصہ لیتے ہیں، 2018 میں ہونے والے ایونٹ مین پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

گزشتہ برس ہونے والے ایونٹ میں کرکٹ شامل نہیں تھا البتہ شنید تھی کہ آئی سی سی حکام اور ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کے مابین مذاکرات جاری ہیں جن کے نتائج کا حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔

Comments

comments




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *