”آپ نے دندان ساز سے علاج کروایا تو آپ کو ہیپاٹائٹس

”آپ نے دندان ساز سے علاج کروایا تو آپ کو ہیپاٹائٹس ہواتھا، ایسا کیوں کیا؟“ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان ہیپاٹائٹس کا شکار ہوئے تو ورلڈکپ میں شمولیت بھی خطرے میں پڑ گئی اور شائقین کرکٹ کیساتھ پی سی بی حکام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

لیکن علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہونے پر وہ جلد ہی صحت یاب ہو گئے ہیں اور جلد ہی ٹیم کو جوائن کر لیں گے جس پر شائقین کرکٹ بھی خاصے خوش نظر آ رہے ہیں۔ اداب خان کی بیماری کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ شاداب خان کے دانت میں تکلیف ہوئی تو انہوں نے معمولی سے دندان ساز سے علاج کروایا اور اس دوران استعمال ہونے والے آلات ہی ان کی بیماری کا باعث بنے۔

تاہم اب شاداب خان نے خود ہی ساری حقیقت بیان کر دی ہے جو پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر پہلے تو مسکرائے اور پھر سوال مکمل ہونے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام خبریں غلط ہیں اور مجھے بھی معلوم نہیں کہ ایسی خبر کہاں سے آئی، کسی بھی دندان ساز کے پاس جانے کی خبروںمیں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *