ثانیہ مرزا کی فرمائش پر پاکستانی کھلاڑیوں نے شیشہ پیا،

ثانیہ مرزا کی فرمائش پر پاکستانی کھلاڑیوں نے شیشہ پیا، نجی ٹی وی اندرونی …

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ سے قبل شیشہ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کے باعث کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا سامنا ہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ کھلاڑیوں نے شیشہ ثانیہ مرزا کی فرمائش پر پیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے پاکستانی کرکٹرز کے شیشہ پینے کی اصل کہانی سامنے لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹینس سٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا جمعرات کو مانچسٹر پہنچیں اور شیشہ پینے کی فرمائش کی۔ ثانیہ مرزا کی فرمائش پر شعیب ملک اور دیگر کھلاڑی مانچسٹر میں شیشہ کیفے پہنچے اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شیشہ پیتے رہے۔

خیال رہے کہ بھارت سے میچ ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں شیشہ پیتے ہوئے دیکھا گیاتھا۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *