دوسرے سیمی فائنل میں سٹیون سمتھ کی بیٹنگ کے دوران

دوسرے سیمی فائنل میں سٹیون سمتھ کی بیٹنگ کے دوران سٹینڈ سے ایسے نعرے لگ گئے …

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019کے سیمی فائنل میں سٹیون سمتھ کی بیٹنگ کے دوران سٹینڈ میں بیٹھے برطانوی کراﺅڈ نے شدید نعرے بازی کی ۔ڈیڑھ برس پہلے ہونے والے تنازع کی وجہ سے انگلش تماشائیوں نے سٹیو سمتھ پر جملے کسے اور ہوٹنگ کرکے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

انگلش تماشائیوں نے ایجبیسٹن میں سٹیو استھ کو مسلسل دباو¿ میں رکھا اور شور شرابہ کرتے رہے۔جیسے ہی سکرین پر سٹیون سمتھ اور وارنر کے نام آئے تو تماشائیوں نے ان پر ہوٹنگ کی۔ سٹیو ن سمتھ زیادہ دیر کریز پر رہے اس لیے تماشائی مسلسل نعرے لگاتے رہے، تماشائی مسلسل ان پر آوازیں کستے رہے تاہم سٹیو ن سمتھ سر جھکائے بیٹنگ کرتے رہے اور اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا۔جب وہ رن آو¿ٹ ہوکر ڈریسنگ روم جارہے تھے اس وقت بھی ایجبیسٹن میں ان پر نعرے بازی کی گئی۔انگلینڈ کے کیپر جوز بٹلر نے 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر اسٹیو اسمتھ کو شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے براہ راست تھرو کرکے رن آوٹ کیا، وہ 85 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں پیش آنے والے واقعے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے کپتان کی حیثیت سے بال ٹمپرنگ کا اعترا ف کیا تھا اور معافی مانگی تھی۔ اس واقعے میں پابندی ختم ہونے کے بعد سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کے میچ میں بھی بھارتی کراﺅڈ نے ڈیوڈ وارنز اور سٹیون سمتھ کے لیے چیٹر چیٹر کے نعرے لگائے تھے

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *