فیصل آباد کے شہری نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی

فیصل آباد کے شہری نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہو کر ایسی …

فیصل آباد کے شہری نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہو کر ایسی جگہ شکایت لگا دی کہ سن کر پاکستانی ٹیم ’ پریشان ‘ ہو جائے گی

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم نے ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف ایسی شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ شائقین کرکٹ کے دل ہی ٹوٹ گئے ہیں اور ہر کوئی ’ ماتمی ‘ لہجے میں دہائیاں دیتے ہوئے نظر آ رہاہے کہ ’ تبدیلی ‘ لاﺅ تاہم فیصل آباد کے شہری نے تو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائے گئے سیٹیزن پورٹل پر ہی شکایت کر ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر فیصل آباد کے شہری نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی ہے جس میں اس کا کہناہے کہ پوری ٹیم اور انتظامیہ کو بدل دیا جائے ، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کی تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے اور اندرونی سطح پر چیف سلیکٹرز کیلئے نام بھی گردش کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *