میزبان انگلینڈ نے بھی ورلڈکپ 2019ءکیلئے سکواڈ کا اعلان

میزبان انگلینڈ نے بھی ورلڈکپ 2019ءکیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سلیکٹر ایڈ سمتھ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹو، جوس بٹلر، ٹام کیورن، جو ڈینلی، ایلکس ہیلز، لائم پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، دیوڈ ویلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

سلیکٹر ایڈ سمتھ نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ہمیں 23 اپریل سے پہلے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کرنا تھا تاہم پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے منتخب ہونے والے 17 کھلاڑیوں میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اس سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن پینل جوفرا آرچر کی ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں کارکردگی سے کافی متاثر ہے اور وہ بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں جبکہ کرس جورڈن گزشتہ کچھ سال سے ٹی 20 ٹیم کا مستقل حصہ ہیں اور ایک اچھے کرکٹر بن کر ابھرے ہیں جیسا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ان کی کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ وہ ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے کا حق بھی رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *