ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب کیا جائے گا؟

ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب کیا جائے گا؟ ترجمان نے تاریخ بتا دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے منتخب کردہ 23 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15 اپریل کو ہوگا اور ان کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ کھلاڑیوں کو لے کر ہی حتمی سکواڈ تیار کیا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد نواز نے پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا ہے اور ان کا فٹنس ٹیسٹ ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر 13 اپریل کو کیا جائے گا اور 15 اپریل کو باقی 22 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہونے والے ممکنہ کھلاڑی 16 اور 17 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے جبکہ 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ دو ریزرو کھلاڑی بھی ہوں گے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019ءکا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم اب تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے ہی میگا ایونٹ کے لئے سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *