ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ نے کامیابی کا ایک اور سہرا اپنے

ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ نے کامیابی کا ایک اور سہرا اپنے سر سجا لیا

ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ نے کامیابی کا ایک اور سہرا اپنے سر سجا لیا

  

ٹائونٹن (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم نے ویمن ایشز کرکٹ سیریز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا، ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم نے ایشز سیریز کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کر لیا، اس سے قبل کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ ٹاو¿نٹن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلوی ٹیم نے 420 رنز 8 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے 275 رنز 9 کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، میچ کے چوتھے اور آخری روز آسٹریلوی ویمن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا لئے تھے، ایلیز پری 76 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم نے ویمن ایشز سیریز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *