ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے کتنے

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے کتنے لاکھ درخواستیں موصول …

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہو گئیں ؟کرکٹ مداحوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹیں حاصل کر رہے ہیں ۔اس میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے لاکھوں شائقین نے درخواست دے دی ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کےلیے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست کی، جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 ہزار ہے۔روائیتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈمیں میچ ہو گا ۔اس حوالے سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر انگلینڈ کی سیکیورٹی فورسز نے سٹیڈیم کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *