پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ہی آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ہی آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانیوں کے دل …

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل شاندار اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ورلڈ کلاس اور میچ ونر کھلاڑی امارات کی سیریز میں شریک نہیں تھے، پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ بہت عظیم ہے اگر کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تو میں پاکستان جانا پسند کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ کا کہناتھا کہ پاکستان ٹیم خطرناک حریف ہے ، آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان نے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس لیے ہم اسے کمزور حریف تصورنہیں کر سکتے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے دوران شائقین نے ٹکٹ چند منٹوں میں خرید لئے اس لئے میں پاکستان کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اس فیصلہ کا انحصار آئی سی سی ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں اور کرکٹ آسٹریلیا پر ہے۔

ورلڈ کپ کے دوران بارش کے حوالے سے کینگرو کپتان کا کہنا تھا کہ بارش سے جہاں ٹورنامنٹ متاثر ہوا ہے وہیں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی تیاری بھی متاثر ہوئی ہے اور شائقین کرکٹ بھی پریشان ہیں۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *