پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے پانچ لاکھ روپے مالیت

پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈیٹ کارڈ جاری …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کو پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈیٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز سے منظوری حاصل کئے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دستاویز میں کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ پی سی بی کراچی آفس کیلئے ایک اور بینک میں اکاؤنٹ کھولا جارہا ہے۔کوئٹہ کی میٹنگ میں اگر بورڈ آف گورنرز نے منظوری دیدی تو وسیم خان کو بزنس اخراجات کیلئے پی سی بی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر اور کراچی آفس کے بینک اکاونٹس الگ الگ بینکوں میں تھے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی تھیں اور نیا اکاﺅنٹ کھولنے کیلئے بھی بورڈ آف گورنرز سے اجازت درکار ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں اصلاحات آنے اور ترامیم مکمل ہونے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرزمیں ڈیپارٹمنٹس کی نمائندگی ختم ہوجائے گی۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *