”ہم آسٹریلیا کیخلاف میچ اس طرح ہی کھیلیں گے جیسے۔۔۔“

”ہم آسٹریلیا کیخلاف میچ اس طرح ہی کھیلیں گے جیسے۔۔۔“ سرفراز احمد نے شاندار …

ٹاﺅنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا کیخلاف ویسی ہی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کیلئے میدان میں اتریں گے جیسی انگلینڈ کیخلاف کھیلے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں 12 جون کو ٹاﺅنٹن کے میدان میں مدمقابل ہوں گی اور شائقین کرکٹ دونوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اب تک ایک میچ جیتا ہے اور ایک میں اسے شکست کا سامنا ہوا جبکہ سری لنکا خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ آسٹریلین ٹیم نے تین میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگرچہ آسٹریلیا کیخلاف ہم زیادہ فتوحات نہیں رکھتے لیکن انگلینڈ کیخلاف بھی ہم نے کوئی زیادہ میچ نہیں جیت رکھے لیکن بالآخر ہم نے انگلینڈ کو شکست دی جس سے ہمیں بہت اعتماد ملا ہے۔ اور ہم آسٹریلیا کیخلاف بھی ویسی ہی جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے جیسی انگلینڈ کیخلاف کھیلی۔

سرفراز احمد نے بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی سے آسٹریلین ٹیم ایک مرتبہ پھر عروج پر ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ وہ کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی لیکن ہم اپنے تمام حریفوں کی عزت کرتے ہیں اور سب کیلئے تیار ہیں۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *