یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد پی سی بی کا مصباح

یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد پی سی بی کا مصباح سے رابطہ

لاہور(ویب ڈیسک)  یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنےکا خواہشمند ہے اور قومی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لئے بورڈ کے ایک عہدیدار نےمصباح الحق سے رابطہ کیا۔

جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  پی سی بی ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داری دینا چاہتا ہے، سابق کپتان نے پی سی بی عہدیدار کو مثبت جواب نہیں دیا کیونکہ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیئے جانے کی وجہ سے نالاں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد مصباح الحق سے رابطہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کو انڈر19 ٹیم کے ساتھ نیشنل اکیڈمی میں بھی ذمہ داری دینا چاہتا ہے۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *