WWE کی معروف خاتون ریسلر صرف 39 برس کی عمر میں اچانک

WWE کی معروف خاتون ریسلر صرف 39 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای کی معروف خاتون ریسلر ایشلے میسرو محض 39سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق ایشلے ڈبلیو ڈبلیو ای سپرسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ پلے بوائے ماڈل بھی تھیں۔ گزشتہ دنوں وہ اپنے لانگ آئی لینڈ میں واقع گھر پر بے ہوش پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ایمرجنسی سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ ”جب کال موصول ہونے پر ایمبولینس ایشلے کے گھر پر پہنچی تو وہ بے ہوش تھیں۔ اہلکار انہیں سی پی آر دیتے ہوئے ہسپتال لے کر گئے، تاہم وہاں ڈاکٹروں نے پہلے معائنے میں ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ ان کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں بہرحال اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای آرگنائزیشن کی طرف سے ان کی موت پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے گھروالوں اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔ آرگنائزیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”ایشلے میسرو کی افسوسناک موت کا سن کر ہمیں بہت دکھ ہوا۔ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی سپرسٹار تھیں۔“واضح رہے کہ ایشلے کی ایک 19سال بیٹی ہے جس کا نام الیکسس (Alexis)ہے۔

مزید : کھیل




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *